لاہوری مصالحہ چنے

Mom's Kitchen
Mom's Kitchen @mom_kitchen

اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ
لاہوری مصالحہ چنے میری اور میری فیملی کی پسندیدہ ہے۔بہت مزے کے بنتے ہیں۔ہم تھوڑا اسپائسی کھاتے ہیں تو آپ اپنی پسند کے مطابق مصالحہ کم زیادہ کر سکتے ہیں۔

لاہوری مصالحہ چنے

اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ
لاہوری مصالحہ چنے میری اور میری فیملی کی پسندیدہ ہے۔بہت مزے کے بنتے ہیں۔ہم تھوڑا اسپائسی کھاتے ہیں تو آپ اپنی پسند کے مطابق مصالحہ کم زیادہ کر سکتے ہیں۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

15 منٹ
6 servings
  1. 250گرام،سفید چنے(ابلے ہوۓ)
  2. 1کھانے کا چمچ،لہسن
  3. نمک،حسبِ ذائقہ
  4. 1کھانے کا چمچ،دڑا مرچ
  5. 1چاۓ کا چمچ،کالی مرچ
  6. 1چاۓ کا چمچ،گرم مصالحہ
  7. 1چاۓ کاچمچ،زیرہ
  8. 1/2چاۓ کا چمچ،خشک دھنیا
  9. 1/2کپ،آئل
  10. 1کپ،پانی(ابلا ہوا)
  11. 6سے 7،سبز مرچ

Cooking Instructions

15 منٹ
  1. 1

    کڑاہی میں آئل گرم کریں اور لہسن شامل کر کے ہلکا فرائی کر لیں۔

  2. 2

    ساتھ ہی سبز مرچیں شامل کر دیں اور ہلکا براؤن رنگ آنے تک درمیانی آنچ پر بھون لیں۔

  3. 3

    اب اس میں نمک،دڑا مرچ،ہلدی،زیرہ،سوکھا دھنیا،کالی مرچ اور گرم مصالحہ شامل کریں اور چند سیکنڈ کے لیے بھون لیں۔

  4. 4

    ابلے چنے شامل کریں اور مزید 1منٹ کے لیے بھون لیں۔

  5. 5

    میشر کی مدد سے تھوڑے چنے میش کر لیں۔(تقریبا 3 سے 4 کھانے کے چمچ چنے میش کرنے ہیں گریوی کے لیے۔)

  6. 6

    اب 1کپ ابلا پانی شامل کریں اور 2 منٹ کے لیے دھیمی آنچ پر پکا لیں۔

  7. 7

    لاہوری مصالحہ چنے تیار ہیں۔گرم گرم نان اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Mom's Kitchen
Mom's Kitchen @mom_kitchen
on

Comments

Similar Recipes