Low Budget Pizza 🍕

Shamila Ali
Shamila Ali @Shamila

#ambassador
تو جناب یہ وہ پیزا ہے جو میں اکثر دوپہر میں بچوں کے لیئے بناتی ہوں۔۔۔۔ رات کو جو بھی ایسا کھانا پکا ہو جو بچے کھانے سے انکار کر دیں تو پھر دوپہر میں اسکی بوٹیاں چوپ کر کے یا کباب کرش کر کے فٹافٹ بنا لیتی ہوں

Low Budget Pizza 🍕

#ambassador
تو جناب یہ وہ پیزا ہے جو میں اکثر دوپہر میں بچوں کے لیئے بناتی ہوں۔۔۔۔ رات کو جو بھی ایسا کھانا پکا ہو جو بچے کھانے سے انکار کر دیں تو پھر دوپہر میں اسکی بوٹیاں چوپ کر کے یا کباب کرش کر کے فٹافٹ بنا لیتی ہوں

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

20 to 25 min
person 2 سرونگز
  1. ڈو کے اجزاء
  2. 2کپ میدہ
  3. 1ٹیبل اسپون خمیر
  4. 1ٹی اسپون چینی
  5. آدھا ٹی اسپون نمک
  6. 2ٹیبل اسپون دودھ
  7. 2ٹیبل اسپون گھی یا آئل
  8. نیم گرم پانی حسب ضرورت
  9. وائٹ ساس کے اجزاء
  10. آدھا کپ دودھ
  11. آدھا کپ پانی
  12. آدھا ٹی اسپون چکن پاوڈر
  13. آدھا ٹی اسپون نمک
  14. آدھا ٹی اسپون گارلک پاوڈر
  15. 1/4ٹی اسپون مسٹرڈ پاوڈر
  16. 1ٹیبل اسپون گھی یا آئل
  17. 1ٹیبل اسپون میدہ
  18. مزید اجزاء
  19. 1چھوٹی شملہ مرچ چوپڈ
  20. 1چھوٹی پیاز چوپڈ
  21. 1عدد ٹماٹر چوپڈ
  22. حسب ضرورت کیچپ
  23. آدھا ٹی اسپون اوریگانو
  24. 2عدد کوفتے (left over)

Cooking Instructions

20 to 25 min
  1. 1

    ڈو کے اجزاء میں سے پانی اور چینی مکس کر کے نیم گرم کر لیں اور تمام اجزاء مکس کر کے سافٹ ڈو گوندھ لیں اگر ضرورر ہو تو مزید پانی ایڈ کر لیں

  2. 2

    ڈو کو تھیلی میں بند کر کے گرم جگہ آدھا گھنٹہ رکھیں کہ پھول کے ڈبل ہو جائے

  3. 3

    وائٹ ساس کے اجزاء ایک ساس پین میں ڈالکر وسک کرتے ہوئے پکائیں گاڑھا ہو تو چولہا بند کر کے ایک طرف رکھ دیں

  4. 4

    پیزا ٹرے گریس کر کے اسپر ڈو لگا دیں پھر کانٹے سے پرک کر کے اسپر کیچپ لگا دیں اوپر جو بھی بچی ہوئی بوٹی یا کباب ہو وہ چوپ کر کے ڈال دیں میں نے 2 کوفتے ڈال دیئے تھے

  5. 5

    پھر اوپر پیاز شملہ اور ٹماٹر ڈالیں

  6. 6

    پھر وائٹ ساس ٹھنڈی ہو جائے تو اگر بہت گاڑھی ہو گئ ہو تو اسمیں تھوڑا سا پانی ڈالکر وسک سے مکس کریں اور پائپنگ بیگ میں بھر کے بالکل باریک سا سوراخ کر لیں اور پیزا پر گول گول گھما کے پائپ کر لیں

  7. 7

    اوپر اوریگانو چھڑک کے 250 سینٹی گریڈ پر کناروں پر کلر آنے تک بیک کریں تقریبا" 20 سے 25 منٹ لگتے ہیں

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Shamila Ali
Shamila Ali @Shamila
on

Similar Recipes