شاہ جہانی کوفتہ ملائی۰۰۰۰۰
Steps
- 1
قیمہ دھوکر چاپر میں ڈالیں
اور ڈبل روٹی کے سلائیس بھی ڈال کر پیس لیں نکال کر ایک پیالے میں رکھ لیں - 2
پیاز کو باریک کاٹ لیں اور ایک پھیلی ھوئی پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر پیاز ڈال کر سنہری کرلیں
- 3
خیال رھے کہ جیسے ھی پیاز سنہری ھو چولھا بند کردیں تیل سے نکال لیں زرا سی بھی جلے نہیں
- 4
اب اس پیاز کو گرینڈ کرکے واپس تیل میں ڈالیں اور چولھا جلا دیں
- 5
اب اس میں ادرک لہسن لال مرچ ھلدی دھنیا اور نمک ڈال کر یہ مصالہ ھلکی آنچ پر پکنے دیں
- 6
جب بھنے پر آئے ایک ھلکا سا پانی کا چھینٹا دیں اور بھونیں اس طرح یہ مصالہ خوب بھن جائے تو اب دھی ڈال کر ھلکی آنچ پر پکنے دیں تاکہ دھی کا پانی خشک ھوجائے
- 7
اب قیمہ میں پسے ھوئے باریک بادام بھنے ھوئے چنے سفید زیرہ (بھنا پسا)
گرم مصالہ پودینہ اور ھری مرچ ملا لیں نمک بھی ڈالیں اور کریم دو ٹیبل اسپون ملاکر پانی کا چھینٹا دے کر گوند لیں یعنی اچھا سا مکس کرلیں - 8
اب ایک کوئلہ جلاکر قیمے کے اندر ایک پیاز کا چھلکا یا فائل پیپر رکھ کر جلتا ھوا کوئلہ رکھ کر دھونی دے دیں یعنی جلتے کوئلے پر تیل ڈال کر اسے فورا ڈھک دیں
- 9
دس منٹ رکھ دیں اب مصالہ دیکھیں تیل نکل آیا ھو تو اب ایک کپ دودھ یخنی یا پانی ڈال لیں
- 10
جب یہ پکنے پر آنے لگے تو آنچ بہت کم کردیں اور قیمے کے درمیانے سائز کے کوفتے بنا کر اس میں ڈال دیں
- 11
اب پتیلی میں چمچہ بلکل نہیں چلانا ھے بس کپڑے سے دونوں طرف سے پکڑ کر احتیاط سے اسے ھلالیں
- 12
خیال رھے کہ کوفتہ کا قیمہ جتنا نرم ھوگا کوفتے اتنے ھی ملائم اور نرم بنیں گے بس اب چولھا بند کردیں کوفتے ڈال کر اتنا پکائیں گے کہ ان کا اپنا پانی خشک ھوجائیں اور وہ اندر تک سے پک جائیں
- 13
کوفتے ڈال کر پانی بلکل مت ڈالیں ورنہ کوفتے ٹوٹ بھی جائیں گے اور سخت بھی ھوجائیں گے اگر شوربہ زیادہ رکھنا ھو تو پہلے سے ھی دودھ یا پانی ڈال کر پکاکر کوفتے ڈالیں
- 14
اب انھیں بہت احتیاط سے ڈش میں نکالیں وہ اس طرح کہ پہلے چمچے سے کوفتہ نکالیں ڈش میں رکھیں پھر گریوی یا سالن ڈالیں
اوپر سے پودینہ ڈال دیں
Similar Recipes
More Recipes
-

Durreshahwar Khan
-

Title : Paneer Chatpatta Cutlet
Pratikshya Mahapatra
-

Pragati Hakim
-

Prachi Phadke Puranik
-

Crispy Spuds with Garlicky Mayonnaise and Paprika
Foodiegeektrish
-

Heena Jani
-

Kulsoom Bukhari
-

Suchitra S(Radhika S)
-

Anoli Vinchhi
-

Crock Pot Girl 🤡
-

Lance Wilson
-

🌈NinjaMommaKitchen🌈
-

Sue
-

🌈NinjaMommaKitchen🌈
-

Aruna Thapar
-

Rukhsar Cooking & Vlogging
-

Abiha Naqvi Naqvi
-

starleen raby
-

Sajida Perveen 786
-

Abiha Naqvi Naqvi
-

Ñôôri Màlîk
-

Rukhsar Cooking & Vlogging
-

Ñôôri Màlîk
-

Rukhsar Cooking & Vlogging








Comments