Mirch pakora

Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
Sukkur

#Monsoon
#ambassador
مون سون کی بارش اور پکوڑوں کا ساتھ جنم جنم کا ہے اب تو خیر بارشوں کا کوئی مزا نہیں دل کا موسم اداس ہو تو باہر کا موسم بھی اچھا نہیں لگتا ہاں جب میکے میں تھے تو وہاں کی رونق الگ ہوتی تھی چھت پر جانا بڑی سی کڑھائی میں امی اور چاچی مل کر پکوڑوں کی تیاری کرتی ہم میمنز تو ویسے ہی چٹورے تو مرچی کے پکوڑے بنتے تو بس کبھی مرچ تیز نکل آتی سی سی کرتے مگر کھا جاتے تھے وہ بھی کیا دن تھے ابھی بھی میں جب بھی مرچ پکوڑے بناتی ہوں تو مجھے میرا میکہ ضرور یاد آتا ہے جب سب ملکر بارش انجوئے کرتے تھے کیا دن تھے زندگی کے اب نہ وہ دن ہیں نا وہ بڑوں کے ہاتھوں کے ذائقے

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

  1. ہری مرچیں حسب ضرورت
  2. بیسن ایک پیالی(ایک ٹیبل اسپون نمک اور ای ٹی اسپون بیکینگ سوڈا)
  3. ایک ٹیبل اسپون نمک
  4. ایک ٹیبل اسپون دھنیا پاؤڈر
  5. ایک ٹیبل اسپون زیرہ پاؤڈر
  6. دو ٹیبل اسپون کھٹائی پاؤڈر
  7. ایک ٹی اسپون چاٹ مصالحہ
  8. ایک لیموں کا رس

Cooking Instructions

  1. 1

    مرچوں کو بیچ میں سے کاٹ کر بیج نکال لیں

  2. 2

    ایک باؤل میں سارے مصالحے لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں تھوڑا پانی ڈال کر پیسٹ تیار کریں

  3. 3

    اب مصالحہ مرچوں میں بھر دیں بیسن کو گھول لیں ایک بیٹر تیار کریں اب مرچوں کو ڈپ کر کے گرم آئل میں فرائ کریں گرم گرم چٹنی رائتے کے ساتھ سرو کریں

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
on
Sukkur

Comments

Similar Recipes