Moong dal pakora

Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
Sukkur

#ambassador
اسلام علیکم دوستوں
مونگ دال پکوڑا یا وڑا
یہ خاص ہم میمنز اسے بناتے ہیں اور یہ رمضان میں ہماری ایک خاص ڈش کے طور پر کھائی جاتی ہے ہم لوگ اسے خاص طریقے سے بناتے ہیں یہ ہماری روایتی اسنیکس ہے جو کم از کم رمضان میں بہت بنائی جاتی ہیں اس کا ٹیسٹ ہم لوگوں سے تو اب وہ نہیں بنتا جو کہ ہمارے بڑوں کے ہاتھوں میں تھا یا پھر مجھے ایسا لگتا ہے کیونکہ روایتی ڈشز کا ذائقہ جو ہم نے کھایا وہ اج تک ہم نہیں بھول سکتے
اسے خاص مونگ چھلکا دال میں بنایا جاتا ہے اور اس دال کو چھلکوں سے الگ کرنا ایک خاص ٹریک ہے کہ دال بھی نہ گرے اور چھلکے بھی الگ ہو جائے تو چلے ریسیپی شروع کرتے ہیں

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

  1. دو کپ مونگ کی چھلکوں والی دال
  2. ایک کپ چنے کی دال
  3. چھ ہری مرچ
  4. ایک ٹی اسپون زیرہ پاؤڈر
  5. ایک ٹی اسپون گرم مصالحہ پاؤڈر
  6. ایک ٹیبل اسپون نمک
  7. ایک ٹیبل اسپون کٹی لال مرچ
  8. ایک بوائل الو میش کر لیں
  9. ایک پیاز چوپ
  10. ہرا دھنیا پودینہ ادھی پیالی
  11. دو ٹیبل اسپون لہسن ادرک پیسٹ
  12. ایک ٹی اسپون بیکینگ سوڈا
  13. ادھا کپ بیسن

Cooking Instructions

  1. 1

    دونوں دالوں کو مکس کر کے بگھو دیں تقریبا دو گھنٹے تک بھیگا رہنے دیں اور اسے ایک بڑی پرات میں بگھو دیں اب دو گھنٹے کے بعد اسے اس طرح سے پانی سے نکالیں کہ پانی کے ساتھ چھلکے بھی نکلتے جائے تھوڑے سے چھلکے رہ جائے تو رہنے دیں

  2. 2

    اب پانی سے نکالنے کے بعد اسے بلینڈ کر لیں پانی نہ ڈالیں ساتھ میں ہری مرچ بھی ڈال دیں اگر ضرورت ہو تو کم از کم ادھا کپ پانی اس میں زیادہ پانی نہیں جائے گا اب اس میں سارے مصالحے ڈالیں مکس کریں بیسن ڈالیں اور اچھے سے ایک گاڑھا بیٹر تیار کریں اتنا کہ ہاتھوں میں ایک نرم سی ٹکی کی طرح ا جائے

  3. 3

    پھر ہائی ٹو میڈیم پر فرائ کریں اسے میڈیم فلیم پر فرائ کرنا تاکہ یہ اندر سے کچے نہ رہیں

  4. 4

    فرائ کریں اور گرم گرم سرو کریں چٹنی کیچپ رائتے کے ساتھ

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
on
Sukkur

Similar Recipes