بٹر کیریمل اینڈ مینگو کرنچ

#Mangomasti
جھٹ پٹ تیار مزیدار سا میٹھا!
Steps
- 1
ایک چوتھائی کپ چینی نان اسٹک پین میں ڈالیں۔ اور دھیمی آنچ پہ پکنے دیں۔ پانی بلکل شامل نہیں کرنا۔ دھیرے دھیرے لکڑی کا چمچ چلانا ہے۔ آنچ ہلکی رکھتے ہوئے چینی کو پگھلنے دیں۔ چینی اپنا رنگ بدلے گی اور کیریمل کی شکل میں آجائے گی۔
- 2
دوسری جانب بادام یا پستے یا دونوں باریک لمبائی میں کاٹ لیں۔ جب کیریمل تیار ہو جائے تو چولھا بند کردیں، اور تھوڑا سا کٹے ہوئے بادام کہ اوپر اچھے سے پھیلا دیں۔ جبکہ بقیہ کو پھر دھیمی آنچ پہ چولھے پہ چڑھائیں۔
- 3
اب ہم نے بٹر کیریمل تیار کرنا ہے۔ اس کہ لیے اسی پین والے کیریمل میں ایک چٹکی سوڈا ڈالیں۔ اور دو سے تین چمچ مکھن شامل کریں۔ تین چوتھائی کپ فریش کریم شامل کریں۔ ہلکی آنچ پہ پکائیں تاکہ سب کچھ یکجان ہو جائے، ایک کیوب کی شکل میں کٹا آم شامل کریں۔
- 4
اب ایک کپ فریش کریم کو بیٹ کریں ، اگر بیٹر میسر نہیں ہے تو جوسر میں ڈال دیں، ساتھ دو عدد کٹے ہوئے آم بھی ڈال دیں۔ اچھے سے بلینڈ کریں تاکہ فوم بن جائے، پھر اسے بٹر کیریمل والے مکسچر میں شامل کریں۔ دھیان رھے بٹر کیریمل والا مکسچر آدھا بچا لینا ہے۔
- 5
کچھ اس طرح کی شکل آئے گی۔
- 6
دوسری جانب بریڈ کہ سلائز کہ چاروں سائیڈز کاٹ کر علیحدہ کر لیں۔ ہر بریڈ کو درمیان سے لمبائی میں دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔
- 7
اب جو بٹر کیریمل والا مکسچر بچایا تھا اس میں ایک ایک کر کہ بریڈ سلائسز کو ڈِپ کرنا ہے اور ٹرے میں لگانا ہے۔ اگر کیریمل والا مکسچربچ جائے تو اسے بریڈ سلائسز کہ اوپر انڈیل دیں۔ بریڈ کہ اوپر کریم +بٹر کیریمل والا مکسچر جو مکس کیا تھا وہ ڈال دیناہے۔
- 8
اب جو بادام تھے، کیونکہ ان کہ اوپر کیریمل گرایا تھا لہذا وہ سخت ہو چکے ہوں گے۔ جب ٹھنڈے ہو جائیں تو کسی ایلومینیم کہ بیگ میں ڈال کر کوٹ لیں۔ یا جیسے بھی آسانی لگے موٹے موٹے کوٹ لیں۔ یہ کرنچ تیار کرنے کا طریقہ ہے۔ اس کرنچ کو اینڈ پہ اوپر ڈال دیں۔ ایک عدد آم کو کیوب شکل میں کاٹ کر ڈش کہ اوپر گارنش کریں۔ باریک کٹے بادام سے ڈش کو گارنش کریں۔
- 9
اس ڈش کو فریزر میں نہیں رکھنا۔ فریج میں چار گھنٹوں کہ لیے رکھیں۔ پھر سرو کریں۔
- 10
بہت مزیدار اور کریمی بٹر کیریمل اینڈ مینگو کرنچ تیار ہوتا ہے۔
Similar Recipes
More Recipes
-

Spiced Chai (Cooking With Spice Cookbook)
Cluelesskitty
-

Mango Smoothie Bowl With Nuts And Mix Seeds
Navnita Jaiswal
-

Gabriel Ivarsson
-

Gabriel Ivarsson
-

Kulsoom Bukhari
-

False Ka Sharbat Indian Sherbet Berries
Rumana Irfan
-

Rekha Bapodra
-

Mocha’r Chop / Banana blossom fritters
Madhumita Bishnu
-

Dangerously Delicious Grilled Sandwiches 🔥
OnlyProven Recipes
-

Chicken bacon cheddar ranch egg rolls
Chef Nena
-

kairynel
-

Chicken 🐔 and Waffles 🧇with a Spicy 🥵Maple Sauce
Crock Pot Girl 🤡
-

skunkmonkey101
-

Sharon Ellis
-

Nandinee Parag Jambhulkar
-

Jyoti Shashank Tiwari
-

Santosh Vyas
-

Sheeza Wajid Siddiqui
-

Jayashree Kumbhakar
-

Zankhna Gori
-

Girija Devi
-

martha chaga
-

DrSwati Verma
-

Santosh Vyas






















Comments (3)