Soya Methi Aloo Bhujia

asma syed
asma syed @cook_20987828

#joy
سردی آئی ساتھ ہرے ہرے ساگ کی بہار لائی پالک میتھی سویا سرسوں ہر طرح کے پتوں ساگ کی سوغات خوب پکائیں خوب کھائیں ۔ آج میتھی آلو کی ریسیپی شئیر کررہی ہوں اپنے انداز کی بنائی ہوئی ۔

Soya Methi Aloo Bhujia

#joy
سردی آئی ساتھ ہرے ہرے ساگ کی بہار لائی پالک میتھی سویا سرسوں ہر طرح کے پتوں ساگ کی سوغات خوب پکائیں خوب کھائیں ۔ آج میتھی آلو کی ریسیپی شئیر کررہی ہوں اپنے انداز کی بنائی ہوئی ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

25 to 30 min
4 to 5 servings
  1. 1کلو میتھی
  2. 4آلو درمیانے
  3. 1بنچ سویا
  4. 1ٹیبل اسپون باریک کٹا لہسن
  5. 3ٹماٹر
  6. 1ٹیبل اسپون باریک چوپڈ ادرک
  7. 1ٹی اسپون پسی لال مرچ
  8. 5ثابت لال مرچیں
  9. 1گڈی ہرا دھنیہ
  10. 1/2ٹی اسپون ہلدی
  11. 1ٹی اسپون زیرہ
  12. 4چھوٹی تیز ہری مرچیں
  13. 1پیاز چوپڈ
  14. 1/4کپ آئل
  15. 1ٹی اسپون نمک

Cooking Instructions

25 to 30 min
  1. 1

    میتھی کے موٹے ڈنٹھل کاٹ کر باریک چوپ کر لیں باقی میتھی کو ڈنڈی سمیت اور اسے ہلدی ملے پانی میں بھگو دیں 20 منٹ پھر صاف پانی سے اچھی طرح تین چار بار دھو لیں ۔اسطرح اگر میتھی میں کڑواہٹ ہوئی تو نکل جاتی ہے ۔

  2. 2

    ایک کڑاہی میں آئل ڈالکر آلو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ڈالکر ہلکا سا فرائی کرکے نکال لیں ۔

  3. 3

    اب اسی کڑاہی میں زیرے ثابت لال مرچ اور باریک کٹی ہری مرچ کا بگھار لگا کر چوپڈ پیاز سوتے کریں پانچ منٹ بعد ادرک لہسن چوپڈ ڈال دیں اور چار منٹ بھون کر لال مرچ ہلدی نمک ڈالکر تھوڑا سا پانی ڈالکر بھونیں دو منٹ ۔

  4. 4

    اب اسمیں باریک کٹے ٹماٹر ڈالکر ڈھکن ڈھک کر پانچ منٹ پکائیں ٹماٹر گل جائیں تو آلو ایڈ کردیں اور تھوڑا پانی ڈال دیں دس منٹ ڈھک کر پکائیں پھر میتھی اور سویا ڈال دیں اب ڈھکن نہیں ڈھکنا اسے درمیانی آنچ پر پکائیں کھلا مشکل سے دس منٹ لگیں گے اب ہرا دھنیہ چھڑک دیں تیار ہے آپکی سبزی اوپر مکھن ڈالنا چاہیں تو ڈال دیں

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes