پارٹی فرائز

Mrs.Sana Ali Khaskheli
Mrs.Sana Ali Khaskheli @SanaAliKhaskheli

بچوں کی ہلکی پھلکی بھوک کا بھاری بھرکم علاج۔۔۔۔ماشاءاللہ سے بچوں کی ننھی منی سی بھوک کی خواہش جو ہر تھوڑی دیر سے جاگتی ہے اس کا میرے پاس یہ حل ہے۔جو انشاءاللہ آپ کو بھی پسند آئے گا۔

پارٹی فرائز

بچوں کی ہلکی پھلکی بھوک کا بھاری بھرکم علاج۔۔۔۔ماشاءاللہ سے بچوں کی ننھی منی سی بھوک کی خواہش جو ہر تھوڑی دیر سے جاگتی ہے اس کا میرے پاس یہ حل ہے۔جو انشاءاللہ آپ کو بھی پسند آئے گا۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

30 minutes
5 servings
  1. میدہ دو کپ
  2. آلو دو کلو
  3. تیل تلنے کے لیے
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. کٹی لال مرچ حزب ذائقہ
  6. چاٹ مصالحہ آدھا چمچہ
  7. کالی مرچ آدھی چمچی
  8. دو انڈے
  9. کٹا بھنا زیرہ حزب ذائقہ
  10. ڈپ ساس
  11. کیچپ
  12. مایونیز
  13. باربی کیو ساس
  14. نمک
  15. کالی مرچ

Cooking Instructions

30 minutes
  1. 1

    آلو دھو کر کاٹ لیں اور نمک والے پانی میں بھگو دیں

  2. 2

    ایک طرف تیل چولہے پر درمیانی آنچ پر رکھیں

  3. 3

    ایک بڑے باؤل میں میدہ اور نمک، چاٹ مصالحہ، کالی مرچ ،لال مرچ اور دو انڈے کے ساتھ تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں

  4. 4

    اب آلو کا پانی نکال دیں اور ان کو تیار کیے میدے پیسٹ میں صاف ستھرے ہاتھوں سے ڈال کر ملائیں ۔۔

  5. 5

    گرم تیل میں پہلے ایک آلو ڈال کر دیکھ لیں کہ وہ فوری فرائے ہو رہا ہے یا نہیں ۔۔۔۔اگر نیچے بیٹھ رہا ہے تو تیل تیار نہیں ابھی مزید گرم ہونے کا انتظار کریں پر چولہے کو تیز نہ کریں اس سے آپ کے فرائز کچے اور جلے ہوئے بنے گے۔۔۔۔

  6. 6

    تیل تیار ہونے پر تھوڑے تھوڑے فرائز تیل میں ڈالیں اور دو سے تین منٹ فراۓ کریں اور ایک کانٹے کی مدد سے ان کو ایک دوسرے سے فوری دور کریں ورنہ آپس میں چپک جائیں گے اور پکوڑوں کی صورت اختیار کر لینگے جو عموماً بچوں کو پسند نہیں آتے۔

  7. 7

    مزید تین منٹ تیز آنچ کر کے فرائی کریں تو کرسپی ہو جائیں گے چپس۔۔۔۔

  8. 8

    بس تیار ہوۓ فرائز کے ساتھ ساس بچوں کے زمانے رکھیں اور دو سے تین منٹ میں بچے بھی خوش اور ان کا پیٹ بھی خوش۔۔۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Mrs.Sana Ali Khaskheli
Mrs.Sana Ali Khaskheli @SanaAliKhaskheli
on
Food is Life....And I love Life 👌💞💕
Read more

Comments (4)

Umme Azaan Khan
Umme Azaan Khan @cook_29415125
ماشاءاللہ ، زبردست 💕💕

Similar Recipes