Chicken Makhni Handi

asma syed
asma syed @cook_20987828

آسان اور مزے دار چکن مکھنی ہانڈی ایک بہت روایتی سی ڈش ہے جو ہمارے دیہاتوں میں برسوں سے بنتی آرہی ہے مگر شہر کے ڈھابوں میں کچھ سالوں سے بہت پاپولر ہوئی وجہ کلے پوٹ میں اسکی پریزنٹیشن اور سمپل مصالحوں کے ساتھ مکھن اور کریم کی آمیزش ہے جو کھانے میں بہت مزا دیتے ہیں اور کلے پوٹ میں پکے کھانے صحت کے لیئے بھی اچھے ہیں ۔

Read more
Edit recipe
See report
Share

Ingredients

20 min
4 to 5 servings
  1. 1/2کل چکن بون لیس
  2. 1ٹیبل اسپون لال پسی مرچ
  3. 1 1/2ٹیبل اسپون پسا ادرک لہسن
  4. 1ٹی اسپون نمک
  5. 1/2کپ دہی
  6. 2پیاز سلائس میں کٹی
  7. 1ٹی اسپون قصوری میتھی
  8. 1ٹی اسپون پسا گرم مصالحہ
  9. 4ٹیبل اسپون ادرک کٹی
  10. 50گرام مکھن
  11. 6ٹیبل اسپون کریم
  12. 5ہری مرچ 4 ٹیبل اسپون ہرا دھنیہ
  13. 4ٹیبل اسپون ٹماٹو پیوری
  14. 1/2کپ آئل

Cooking Instructions

20 min
  1. 1

    چکن میں ٹماٹو پیوری ، نمک ،پسی لال مرچ، ادرک لہسن اور دہی ملاکر 1/2 گھنٹہ رکھ دیں ۔

  2. 2

    آئل گرم کرکے پیاز کو بہت ہلکا براون کرلیں بس ہلکا سا کلر اجائے تو پیاز پیس لیں ۔

  3. 3

    اب ہانڈی میں چکن اور پسی پیاز ڈالکر بھونیں آنچ درمیانی کرکے چکن گلا لیں ۔

  4. 4

    پھر چکن میں ادرک کٹی مکھن قصوری میتھی پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچ ہرادھنیہ ڈالکر 2 منٹ دم دے کر سرو کریں اوپر کریم ڈالکر ۔

Reactions

Edit recipe
See report
Share

Written by

asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes