Chicken cutlats.

asma syed
asma syed @cook_20987828

#joy
یہ کٹلٹس تھوڑے چائینیز اسٹائل کے ہیں ان پر ڈبل کوٹنگ ہوتی ہے اور بے حد کرسپی بنتے ہیں انکو کرسپی کرنے کے لیئے کارن فلور میں تھوڑا چاعل کا آٹا بھی ملاتے ہیں پھر دوبارہ بریڈ کرمب کی کوٹنگ کرتے ہیں ۔ جو چیز بھی کوٹنگ کے ساتھ فرائی کریں اسے ہر حال میں فرائنگ کے بعد کسی نیٹ یا چھلنی میں نکالیں اس سے چیز دیر تک کرسپی رہتی ہے ۔

Chicken cutlats.

#joy
یہ کٹلٹس تھوڑے چائینیز اسٹائل کے ہیں ان پر ڈبل کوٹنگ ہوتی ہے اور بے حد کرسپی بنتے ہیں انکو کرسپی کرنے کے لیئے کارن فلور میں تھوڑا چاعل کا آٹا بھی ملاتے ہیں پھر دوبارہ بریڈ کرمب کی کوٹنگ کرتے ہیں ۔ جو چیز بھی کوٹنگ کے ساتھ فرائی کریں اسے ہر حال میں فرائنگ کے بعد کسی نیٹ یا چھلنی میں نکالیں اس سے چیز دیر تک کرسپی رہتی ہے ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

20 min
6 servings
  1. 1/2کلو چکن
  2. 1ٹیبل اسپون سرکہ
  3. 2ٹیبل اسپون چلی گارلک ساس
  4. 1ٹیبل اسپون سویا ساس
  5. 2اسپرنگ اونین
  6. 5ہری مرچیں
  7. 1ٹی اسپون نمک
  8. 1ٹیبل اسپون ادرک لہسن پسا
  9. 1ٹیبل اسپون کالی مرچ پسی
  10. 1ٹی لال مرچ پسی
  11. 1ٹیبل اسپون کارن فلور
  12. 4ٹیبل اسپون ہرا دھنیہ
  13. 1کپ آئل فرائنگ کے لیئے
  14. کوٹنگ کے اجزاء ۔
  15. 2ٹیبل اسپون کارن فلور
  16. 2ٹیبل اسپون چاول کا آٹا
  17. 1/2کپ بریڈ کرمب
  18. 2ٹیبل اسپون تل سفید والے
  19. 1انڈہ
  20. 2ٹیبل اسپون دودھ

Cooking Instructions

20 min
  1. 1

    چکن کو ادرک لہسن تمام ساسز اور مصالحوں کے ساتھ ڈیڑھ کپ پانی میں ابال کر باہر نکال کر چوپر میں چوپ کرلیں اور بچا ہوا پانی الگ کرلیں ۔

  2. 2

    بچے ہوئے 1/2 کپ پانی میں کارن فلور تھوڑے سے پانی میں مکس کرکے پکا لیں گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں وائٹ ساس کی طرح ۔

  3. 3

    اب شریڈ چکن تمام گرین ویجیز اور پکا ہوا ساس ملا کر اپنی پسند کا شیپ دے لیں ۔

  4. 4

    ایک پلیٹ میں کارن فلور اور چاول کا آٹا ملا کر رکھیں ۔ دوسری میں کرمب اور تل ملا لیں اب پہلے کٹلٹس کو میدے کے مکسچر میں پھر انڈے اور دودھ کے آمیزے میں پھر کرمب میں کوٹ کرکے شیلو یا ڈیپ جیسے چاہیں فرائی کرلیں ۔

  5. 5

    فرائی کیئے ہوئے کٹلٹس کسی نیٹ کی چھلنی میں نکال کر رکھیں پھر سرونگ کے وقت کسی بھی ساس کے ساتھ سرو کریں ۔

Edit recipe
See report
Share

Cooksnaps

Did you make this recipe? Share a picture of your creation!

Grey hand-drawn cartoon of a camera and a frying pan with stars rising from the pan
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes