Chicken Kofta Curry

asma syed
asma syed @cook_20987828

#ambassador
دہلی کے مشہور چکن کوفتوں کی ریسیپی آپ سے شئیر کررہی ہوں ٹپس کے ساتھ ۔کوفتے اکثر خواتین سے سخت ہوجاتے ہیں اسکی دو بنیادی وجوہات ہیں پہلی گوشت بہت ڈرائی کرلیتی ہیں یعنی دھو کر چھلنی میں بہت دیر نا چھوڑیں ۔دوسری یہ کہ اشیاء کی مقدار میں گڑبڑ کردیتی ہیں چنے زیادہ ہوجائیں تب بھی کوفتے سخت ہو جاتے ہیں پسے چاول ایک ایسا جادو کریں گے آپکے کوفتوں میں کہ آپ حیران رہ جائیں گی یہ کوفتوں کو نرمی دیتے ہیں آپ اس ریسیپی سے کوفتے بنائیں بہترین بنیں گے انشاء اللہ۔اگر فریز کرنے ہیں تو تھوڑے سے آئل میں دو منٹ فرائی کرکے فریز کرلیں ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

40 min
6 to 7 servings
  1. اجزاء برائے کوفتہ ۔۔
  2. 1/2کلو چکن بریسٹ اور تھائی
  3. 1 بڑی پیاز
  4. 1ٹی اسپون پسا ادرک لہسن
  5. 2ٹیبل اسپون بھنے پسے چنے
  6. 1ٹیبل اسپون خشخاش پسی
  7. 1ٹیبل اسپون بھر کے چاول بھگو کر پیس لیں پیسٹ کی طرح کر لیں
  8. 1ٹی اسپون پسی لال مرچ
  9. 1ٹی اسپون پسا دھنیہ
  10. 2ہری مرچ
  11. 2ٹیبل اسپون ہرا دھنیہ
  12. 1ٹی اسپون نمک
  13. 1ٹی اسپون دہی
  14. 2سلائس بریڈ دودھ میں بھگو کر نچوڑ لیں
  15. 1/4ٹی اسپون پسا گرم مصالحہ
  16. اجزاء برائے کری / سالن ۔۔
  17. 2 بڑی پیاز
  18. 2ٹیبل اسپون ادتک لہسن پسا
  19. 1ٹیبل اسپون لال مرچ
  20. 11/2ٹیبل اسپون پسا دھنیہ
  21. 1/2ٹی اسپون ہلدی
  22. 1/2کپ دہی
  23. 2ٹماٹر
  24. ہرادھنیہ
  25. 4ہری مرچ
  26. 1/2کپ آئل
  27. 1/2ٹی اسپون پسا گرم مصالحہ

Cooking Instructions

40 min
  1. 1

    چکن کا گوشت دیے گئے تمام اجزاء ملا کر چوپر میں پیس لیں پھر انہیں کوفتوں کا شیپ دے لیں ۔

  2. 2

    ایک پتیلی میں آئل گرم کرکے پیاز کو لائٹ براون کرلیں ڈارک نہیں کرنا پھر اسے دہی اور ٹماٹر کے ساتھ پیس لیں ۔

  3. 3

    اب آئل میں ادرک لہسن پسی پیاز کا آمیزہ اور تمام مصالحے سوائے گرم مصالحے کے ایڈ کر کے چوتھائی کہ پانی ڈالکر بھون لیں ۔

  4. 4

    اب اسمیں 1/2 کپ گرم پانی ڈالکر کوفتے ڈال دیں اور انچ میڈیم سے کم کرکے ڈھک کر 10 منٹ پکائیں پتیلی کو چمچ سے نا چلائیں بلکہ پتیلی کو کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں ۔

  5. 5

    پسا گرم مصالحہ ہرا دھنیہ ہری مرچ ڈالکر 5 منٹ دم دے کر اتار کر سرو کردیں چپاتی کے ساتھ ۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes