مکس سبزی گوشت

Mrs.Sana Ali Khaskheli
Mrs.Sana Ali Khaskheli @SanaAliKhaskheli

اسلام و علیکم ۔۔۔اج ہم نے بنایا کچھ مختلف انداز میں سبزی گوشت۔۔۔
جی مختلف اس لیے کہ کچھ دنوں سے روائتی کھانے کھا کر زبان کو کچھ الگ کرنے کی سوجی تو لے آئے آج ہم لوکی پالک اور بکرے کا گوشت۔۔۔جی اور پھر الوں تو بچوں کے لئے ڈالنا ضروری تھا۔۔۔ماشاءاللہ بہترین ترکیب نے ذائقہ من چاہا بنا دیا۔۔۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

45 minutes
5 to 7 servings
  1. بکرے کا گوشت ہڈی والا آدھا کلو چھوٹی بوٹیاں
  2. آدھا کلو لوکی چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
  3. ایک گڈی پالک باریک کاٹ لیں
  4. آدھا کلو ٹماٹر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں
  5. آدھا کلو الو بڑے ٹکڑے کاٹ لیں
  6. ہری مرچ اور ہرا دھنیا
  7. پیاز تین درمیانے باریک کاٹ لیں
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. ہلدی ایک چمچی
  10. لال مرچ پیسی آدھی چمچی
  11. پیسا دھنیا ایک چمچی
  12. پیسا زیرہ ایک چمچی
  13. پیسا گرم مصالحہ آدھی چمچی
  14. مکس ہربس دو چٹکی
  15. ڈراۓ پارسلے ہرب دو چٹکی
  16. تیل حسبِ ضرورت
  17. ادرک لہسن پیسٹ ایک چمچا

Cooking Instructions

45 minutes
  1. 1

    تیل میں پیاز لال کر لیں

  2. 2

    ٹماٹر چھوٹے کاٹ کر ادرک لہسن پیسٹ کے ساتھ پیاز میں شامل کر کے بھون لیں درمیانہ آنچ پر

  3. 3

    گوشت اور لوکی مصالحوں کے ساتھ شامل کر لیں دیکچی میں اور بھونیں دس منٹ کے لئے تیز آنچ پر

  4. 4

    ہلکا پانی ملا کر اور پانچ منٹ تیز آنچ پر ڈھکن رکھ کر پکائیں اور پھر ڈکن ہٹا کر بھونیں تین سے چار منٹ

  5. 5

    اب پالک اور آلو شامل کر لیں اور دو منٹ بھون کر ایک گلاس پانی شامل کریں اور آدھا گھنٹہ ہلکی آنچ پر ڈھکن رکھ کر پکنے رکھ دیجیے

  6. 6

    گوشت گل جانے پر چولہا بند کر لیں اوپر سے گرم مصالحہ پاؤڈر اور ہری مرچ اور دھنیہ اور ہربس شامل کر کے چمچ چلائیں

  7. 7

    نان یا چاول یا گھر کی روٹی کے ساتھ نوش کریں۔۔۔اور ہمیں دعائیں دیں ۔۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Mrs.Sana Ali Khaskheli
Mrs.Sana Ali Khaskheli @SanaAliKhaskheli
on
Food is Life....And I love Life 👌💞💕
Read more

Comments

Similar Recipes