چکن تکہ پیزا۔

asma syed
asma syed @cook_20987828

#recreate
پیزا میکس کا مشہور چکن تکہ پیزا گھر میں بنانا کوئی مشکل کام نہیں چند ضروری باتوں کو دھیان میں رکھیں گے تو ریسٹورینٹ اسٹائل پیزا تیار کرنا بہت سہل اور آسان ہوجائے گا ۔

چکن تکہ پیزا۔

#recreate
پیزا میکس کا مشہور چکن تکہ پیزا گھر میں بنانا کوئی مشکل کام نہیں چند ضروری باتوں کو دھیان میں رکھیں گے تو ریسٹورینٹ اسٹائل پیزا تیار کرنا بہت سہل اور آسان ہوجائے گا ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

50 min
6 servings
  1. 3کپس میدہ
  2. 2ٹیبل اسپون خمیر
  3. 1ٹی اسپون نمک
  4. 1ٹی اسپون چینی
  5. 1انڈہ
  6. 4ٹیبل اسپون مکھن
  7. 2ٹیبل اسپون خشک دودھ
  8. 1/2کپ نیم گرم پانی
  9. 300گرام چکن بون لیس
  10. 1ٹیبل اسپون تکہ مصالحہ
  11. 1ٹی اسپون کٹی لال مرچ
  12. 2ٹیبل اسپون دہی
  13. 1ٹی اسپون سرکہ
  14. 1ٹیبل اسپون ادرک لہسن پسا
  15. 1/2ٹی اسپون نمک
  16. 3ٹیبل اسپون آئل
  17. گارنش/ اسمبلنگ کے اجزاء۔
  18. 1بڑی شملہ مرچ
  19. 1بڑی پیاز
  20. 1بڑا ٹماٹر
  21. 1/4کپ موزریلا
  22. 1/4کپ چیڈر
  23. 1ٹی اسپون اوریگانو
  24. 1/2ٹی اسپون کٹی کالی مرچ
  25. جھٹ پٹ پیزا ساس ۔
  26. 1کپ چلی گارلک ساس
  27. 1ٹی اسپون کٹی لال مرچ
  28. 1/2ٹی اسپون نمک
  29. 1ٹیبل اسپون باریک کٹا لہسن
  30. 1ٹی اسپون اوریگانو
  31. 2ٹی اسپون آئل
  32. 2چٹکی ریڈ فوڈ کلر آپشنل

Cooking Instructions

50 min
  1. 1

    1/4 کپ نیم گرم پانی میں شکر اور خمیر ڈالکر ڈھک کر 10 منٹ چھوڑ دیں

  2. 2

    میدہ چھان کر اسمیں تمام اجزاء ملا کر خمیر بھی ڈال دیں اور اگر ضرورت ہو تو مذید پانی لیں گوندھنے کے لیئے نرم ڈو بنا کر ڈھک کر 2 گھنٹے ڈھک کر کسی گرم جگہ رکھ دیں ۔

  3. 3

    چکن کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اسمیں ادرک لہسن سرکہ کٹی مرچ تکہ مصالحہ نمک دہی ملا کر آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں

  4. 4

    اب ایک پین میں آئل ڈالکر چکن بھون لیں ضرورت ہو تو پانی کا چھینٹا مار لیں جب گل جائے پانی خشک ہو جائے تو چولھے سے اتار کر ٹھندا کرلیں

  5. 5

    ساس کے لیئے آئل میں کٹا لہسن ڈالکر سوتے کریں پھر اسمیں چلی گارلک ساس فوڈ کلر کٹی لال مرچ نمک اور سرکہ اوریگانو ڈالکر 5 منٹ پکا کر ٹھنڈا کر لیں

  6. 6

    تمام سبزیاں شملہ پیاز ٹماٹر بیج نکال کر چوکور پیسز میں کاٹ لیں ۔

  7. 7

    اب ایک پیزا پین کو گریس کرکے اس پر ڈو کو پنچ ڈاون کرکے بیل کر پھیلا لیں اور کانٹے سے پرک کر لیں ڈھک کر 10 منٹ چھوڑ دیں

  8. 8

    اب اس ڈو پر پہلے پیزا ساس لگائیں پھر تھوڑا سا دونوں طرح کا چیز چھڑک دیں پھر تمام سبزیاں اور چکن ڈالکر اسے چیز سے کور کر دیں اوپر اوریگانو اور کٹی لال مرچ چھڑک دیں ۔

  9. 9

    پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری پر 25 سے 30 منٹ بیک کر لیں تیار ہے آپکا پروفیشنل اسٹائل ریسٹورینٹ پیزا

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Comments (3)

Nosheen Nadeem
Nosheen Nadeem @cook_18592748
Yes full step pics Hoti to perfect 👌 recipe

Similar Recipes