Beef qeema Samosay

Shamila Ali
Shamila Ali @Shamila

#crl
#ambassador
میں رمضان سے دو یا تین دن پہلے قیمے کے سموسے بنا کے فریز کر لیتی ہوں ایک کلو قیمے سے تقریبا" 100 سموسے بن جاتے ہیں جو پورے رمضان چلتے ہیں اور مجھے رمضان میں نہیں بنانا پڑتے اسطرح روزے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے

Beef qeema Samosay

#crl
#ambassador
میں رمضان سے دو یا تین دن پہلے قیمے کے سموسے بنا کے فریز کر لیتی ہوں ایک کلو قیمے سے تقریبا" 100 سموسے بن جاتے ہیں جو پورے رمضان چلتے ہیں اور مجھے رمضان میں نہیں بنانا پڑتے اسطرح روزے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

2 hr
20 to 25 servin
  1. فلنگ کے اجزاء
  2. آدھا کلو قیمہ مشین کا پسا
  3. 2ٹی اسپون کٹی لال مرچ
  4. 2ٹی اسپون سفید زیرہ ثابت
  5. 1ٹی اسپون نمک
  6. 1/4ٹی اسپون ہلدی
  7. 1ٹیبل اسپون کٹی ہری مرچ
  8. 2ٹیبل اسپون کٹا لہسن ادرک
  9. بعد میں مکس کرنے کے اجزاء
  10. 1پاو پیاز موٹی چوپڈ
  11. 4عدد ہری مرچیں چوپڈ
  12. آدھا کپ ہرا دھنیہ چوپڈ
  13. 1/4کپ پودینہ چوپڈ
  14. 2ٹی اسپون گرم مصالحہ پاوڈر
  15. مزید اجزا
  16. 50عدد مانڈا پٹی
  17. 1کپ آٹے کی لئی
  18. آئل ڈیپ فرائنگ کےلیئے

Cooking Instructions

2 hr
  1. 1

    پہلے فلنگ کے تمام اجزاء ایک کڑاھی میں ڈالکر چمچ چلاتے ہوئے پکا لیں اور بھون لیں نا پانی ڈالنا ہے نا ہی آئل پھر اسے کھلے برتن میں نکال کے بقیہ اجزاء مکس کریں

  2. 2

    پھر سموسہ پٹی کا آخری سرے کو فولڈ کر کے کون بنا لیں اور سوراخ بالکل بند رکھیں

  3. 3

    پھر اس کون میں فلنگ بھر لیں اور ہٹی کا بقیہ حصہ فولڈ کریں

  4. 4

    فوکڈنگ کے وقت خیال رکھیں کہ ڈھیلی فولڈنگ نا ہو اور تینوں کونے کے سوراخ بالکل بند ہوں پھر آخری سرے پر آٹے کی لئی لگا کر بند کر لیں

  5. 5

    یوں ایک پرفیکٹ شیپ کا سموسہ بنے گا ایک ٹرے پر پلاسٹک کی تھیلی کاٹ کے بچھا کے اسپر سموسے سنگل لیئر میں رکھیں پھر اسکے اور دوسری تھیلی لگائیں اور اسپر بھی سنگل لیئر میں رکھیں یو سارے سموسے رکھ کے فریزر میں ایک دن رکھیں جب فریز ہو کے سخت ہوجائیں تو ائیر ٹائٹ باکس میں بھی احتیاط کے لیئے پلاسٹک کی تھیلی کی لیئر لگا کے بھر لیں اور فریزر میں یہ باکس رکھ دیں

  6. 6

    سموسے فرائنگ سے آدھا گھنٹہ پہلے نکال لیں اور نیم گرم آئل میں ڈیپ فرائی کریں جب ہلکا سا کلر آجائے تو آنچ میڈیم کر لیں اور گولڈن کر کے ٹشو پر نکال لیں کڑاھی مین بہت زیادہ سموسے ایک ساتھ نہیں ڈالیں کھلے کھلے فرائی کریں

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Shamila Ali
Shamila Ali @Shamila
on

Similar Recipes