Lahori Chargha/لاہوری چرغہ

Muneeba
Muneeba @cook_24471385

It's my favorite 😍❤️

Lahori Chargha/لاہوری چرغہ

It's my favorite 😍❤️

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

منٹ85 mins
افراد4 servings
  1. چکن ڈیڑھ سے دو کلو ثابت
  2. سفید سرکہ آدھی پیالی
  3. دہی ایک پیالی
  4. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
  5. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  6. سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
  7. چرغہ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
  8. لیموں چار سے چھ عدد
  9. نمک حسب ضرورت
  10. تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت

Cooking Instructions

منٹ85 mins
  1. 1

    ثابت چکن پر گہرے کٹ لگائیں اور اسے اچھی طرح دھو کر ایک تسلے میں رکھیں اور سفید سرکہ اور زردے کا رنگ ملا کر چکن پر اچھی طرح لگا دیں۔

  2. 2

     اب دہی میں لال مرچ ،کالی مرچ ،سفید زیرہ، نمک اور چرغہ مصالحہ اچھی طرح ملائیں۔

  3. 3

    پھر دو سے تین لیموں کی مدد سے یہ مصالحہ چکن پر اچھی طرح لگا دیں۔

  4. 4

    جب سارا مصالحہ لگ جائے تو مصالحہ لگی چکن کو ایک بڑی دیگچی میں رکھ کر اس کا اپنا پانی خشک کرلیں

  5. 5

    پھر بڑی کڑاہی میں تیل گرم کریں اور چکن کو ڈیپ فرائی کرکے گولڈن براؤن کریں۔

  6. 6

    اس کے بعد چکن کو دوبارہ دیگچی میں ڈال کر لیموں کا رس شامل کرکے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں ۔مزے دار لاہوری چرغہ تیار ہے۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Muneeba
Muneeba @cook_24471385
on

Comments (10)

Similar Recipes