چھاپڑی والے سموسے /چٹنی والے سموسے /کھٹے سموسے / One bite samosa

#joy
یہ سموسے مجھے اپنےبچپن اور ٹین ایج کی یاد دلاتے ہیں یہ سموسے مجھے بہت زیادہ پسند ہیں بچپن میں ہمارے سکول کے باہر بھی ایک انکل یہ سموسے بیچتے تھے اور چھاپڑی کو سر پر رکھ کر گلیوں میں بھی بیچنے آتے تھے پہلے انہیں چھاپڑی والے یا چٹنی والے سموسے کہتے تھے لیکن اب انہیں ون بائٹ سموسوں کا لقب حاصل ہے😜 اکثر جب میں اپنی امی کے ساتھ باہر جاتی تھی تو میں یہ سموسے لے لیا کرتی تھی اور میری امی بہت زیادہ خفا ہوتی تھی اور وہ کہتی تم کچھ بھی کھا لیتی ہوں کہیں سے بھی لے کر کیونکہ انہیں یہ سموسے مضرصحت لگتے تھےویسے تو امی گھر میں ہر چیز ہی بنا لیتی ہیں اور بہترین کھانا بناتی ہیں مگر کبھی امی نے یہ سموسے گھر میں نہ بناکے دیے🤔 شاید پہلے دور تھوڑا مختلف تھا باہر کی چیزیں باہر سے ہی لے کے کھائی جاتی تھی لیکن اب لوگ باہر کی چیزوں کو گھر میں بھی ٹرائی کرتے ہیں یہ سموسے عام طور پر یہ چھاپڑی میں کھلے رکھے ہوتے تھے اور اسی طرح بکتے تھے آپ میں سے بھی بے شمار لوگوں نے یہ سموسے دیکھیں اور کھائے ہوں گے اور ساتھ میں امی کی ڈانٹ بھی😷 اور اب میں خود بذات ماما اپنے بچوں کو انہی چیزوں سے روک رہی ہوتی ہو😊میری کوشش ہوتی ہے کہ یہ تمام چیزیں گھر میں ہی بن جائیں اب یہ سموسے میں گھر میں خود بنا لیتی ہوں اور اپنا شوق پورا کر لیتی ہوں اور یہاں پر میں آپ کے ساتھ اپنی ریسپی شیئر کر رہی ہیں امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

Steps
- 1
سموسے کی پٹی کو لمبائی میں کاٹ لیں اور مزید دو حصوں میں کاٹ لیں آٹے میں پانی ملاکر سلری بنا لیں
- 2
پٹیوں کو فولڈ کر کے سموسوں کی شکل دیں جیسے قیمے کے سموسے بناتے ہیں اس طرح سے اندر سے خالی ہوتے ہیں فلنگ نہیں ہوتی اس طرح سے تمام سموسہ تیار کر لیں کڑھائی میں تیل گرم کرلیں اور سموسوں کو فرائی کر لیں
- 3
گولڈن ہونے تک فرائی کریں ان سموسے میں کیونکہ فلنگ نہیں ہوتی تو یہ جلدی فرائی ہو جاتے ہیں اور بہت کرسپی ہوتے ہیں انہیں ایک سائیڈ پر کر دیں
- 4
آلو کی چٹنی بنانے کے لئے تمام اجزاء کو ایک جگہ رکھیے اب بلینڈر جگ میں تمام چیزوں کو ڈال دیں سوائے کٹی مرچ کے جگ میں آدھا کپ پانی ڈال کہ بلینڈ کر لیں آلو کی آدھی مقدار ڈال دیں اور آدھی الگ کر کے رکھ دیں
- 5
چٹنی کو برتن میں نکال لیں اور اس میں کٹی مرچ شامل کر کے مکس کر دیں ایک کڑھائی میں ایک ٹیبل اسپون آئل لیں
- 6
اور اس میں باقی بچایا ہوا آلو ڈال کر میں مش کر لے اب اس میں بلینڈکی ہوئی چٹنی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں پانچ منٹ پکنے دیں اور پھر چولہے سے اتار لیں چٹنی بھی تیار ہے
- 7
سموسوں کو چٹنی کے ساتھ پیش کریں
- 8
سموسوں پر چٹنی ڈال کر بھی serve کیا جا سکتا ہے
Similar Recipes
More Recipes
-

Nargis shaikh Shaukat
-

Jibita Khanna
-

Mediterranean Chicken and Rice
John Carroll
-

Surekha Dongargaonkar
-

Sangita Vyas
-

Muniswari.G
-

Tricolour Tandoori Paneer Tikka
Amrita Chakroborty
-

pinal Patel
-

Rekha Bapodra
-

Arezu
-

Laura
-

Jack Fermon
-

Loaded Potato Meatloaf Casserole
🌈NinjaMommaKitchen🌈
-

Bread Pudding Recipe + Creamy sauce
Ellen_A3
-

Laju Gehani
-

Misbah Rasheed Qureshì
-

Umme Ahmad
-

Pradnya Khadpekar
-

STEAMED CLAMS WITH TOMATOES AND CILANTRO. JON STYLE
Jon Michelena
-

Pakprawee
-

Shamila Ali
-

Juveria Mir -

Rumasa'u Tijjani Saleh

Comments (5)