Sharla (famous street food)

Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
Sukkur

#ambassador

اسلام علیکم دوستوں

اسٹریٹ فوڈ کے ساتھ ایک نئ ریسپی کے ساتھ
جی ہاں نئی ریسپی میں نے تو آج تک نہیں بنائ تھی اصل تو میری کوشش ہوتی ہے کہ میں وہ ریسپی بناو جو میں نے پہلے نا بنائ ہو اور کوک پیڈ میں میرے کچن میں اور جو میرے گھر میں کھانے میں پسند کی جائے تو میں نے اسٹریٹ فوڈ کی بہت سی ریسپی سرچ کی تو مجھے یہ ریسپی بہت پسند آئی مگر میں نے پہلے کم بنائ کیونکہ مجھے ایسا لگا کہ اس کو بچے پسند کریں گے یا نہیں مگر بچوں کو بہت پسند آیا بلکہ یہ کہا کہ تھوڑے زیادہ بنا لیتی یہ اسٹریٹ فوڈ انڈین اسٹریٹ فوڈ ہے اور یہ جالندھر پنجاب سائیڈ کا موسٹ پاپولر فوڈ ہے جو کہ صرف سردیوں کی سیزن میں ہی بنایا جاتا ہے جب نئے آلو مارکیٹ میں آتے ہیں اور سبزیوں میں مولی اور میتھی آتی ہے جب یہ صرف دو مہینے ہی بنایا جاتا ہے اسے بنا کر رکھ لیتے ہیں جب سرو کرنا ہو تو دوبارہ فرائ کر لیتے ہیں تو یہ اور کرسپی ہو جاتا ہے اسے وہاں کے لوگ بریڈ سلائس مولی کے پتوں کے ساتھ بنائ ہوئ چٹنی کدوکش کی ہوئی مولی اور دہی اور چٹنیوں کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے میں نے بھی سب طریقے سے سرو کرنے کی کوشش کی ہے جی جناب یہ تو ہو گئی ریسپی کی تفصیل اب ریسپی کا نام ہے(شرلا یا شرلے ) میرے خیال سے ابھی تک یہ ریسپی میں نے گروپ میں کسی کی نہیں دیکھی ہو سکتا ہے آپ میں سے کسی نے یہ ریسپی بنائ ہو تو چلے جناب ریسپی شروع کرتے ہیں

شرلا یا شرلے

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

  1. مولی کے پتوں کی چٹنی
  2. تین مولی کے پتے رفلی چوپ
  3. ہرا دھنیا پودینہ
  4. چار لہسن کے جوے
  5. دو ہری مرچ
  6. ایک پیالی دہی پھینٹ لیں
  7. ایک مولی کدوکش کر لیں
  8. املی کی چٹنی
  9. ایک پیالی املی بگھو دیں
  10. ایک ٹی سپون کالا نمک
  11. ایک ٹیبل سپون لال مرچ پاؤڈر
  12. ایک ٹی سپون نمک
  13. ایک گڑ کا ٹکڑا
  14. ایک ٹی سپون زیرہ پاؤڈر
  15. شرلا کے اجزاء
  16. ایک کلو بے بی پٹاٹو
  17. ایک پیالی میتھی باریک کٹی ہوئی
  18. ایک پیالی پالک باریک کٹی ہوئی
  19. ایک پیالی پودینہ دھنیا باریک کٹا ہوا
  20. ایک پیالی ہری پیاز باریک کٹی ہوئی
  21. دو پیالی بیسن
  22. ایک ٹیبل سپون نمک
  23. ایک ٹی سپون کالا نمک
  24. ایک ٹیبل سپون زیرہ پاؤڈر
  25. ایک ٹیبل سپون لال مرچ پاؤڈر
  26. ایک ٹیبل سپون کٹی لال مرچ
  27. ایک ٹیبل سپون کٹا دھنیا
  28. ایک ٹیبل سپون امچور پاؤڈر
  29. ایک ٹیبل سپون چاٹ مصالحہ
  30. ایک ٹیبل سپون لہسن ادرک پیسٹ
  31. ایک ٹی سپون ہلدی

Cooking Instructions

  1. 1

    سب سے پہلے مولی کے پتوں کی چٹنی تیار کر لیں بلینڈر میں پتے ہرا دھنیا پودینہ لہسن ادرک ہری مرچ ڈال کر بلینڈ کریں اور چٹنی تیار کر لیں

  2. 2

    املی کو بگھو دیں اب پین میں پانی سارے مصالحے ڈال کر ایک ابال دیں روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کریں اور چھان لیں املی کی چٹنی تیار ہے

  3. 3

    بے بی پٹاٹو کو 80 فیصد بوائل کریں فل ڈن بوائل نا کریں

  4. 4

    اب ایک پرات میں آلو ڈال دیں میش نہیں کرنا ثابت ہی رکھنا ہے اب میتھی پالک ہری پیاز سارے مصالحے ڈال دیں

  5. 5

    بیسن تھوڑا تھوڑا کر کے مکس کریں

  6. 6

    اچھے سے سارے مصالحے مکس کر لیں

  7. 7

    اب ایک کفگیر پر یہ مکسچر رکھے اور اس کی شیپ دے کر گرم آئل میں فرائ کریں فلیم کو میڈیم پر رکھیں تاکہ مصالحہ اندر تک پک جائے اسے پہلے تیار کر کے رکھ لیں جب سرو کریں تو دوبارہ فرائ کریں اس طرح یہ کرسپی ہو جاتے ہیں اب اسے ایک پلیٹ میں رکھے دہی املی کی چٹنی ہری چٹنی ڈال کر دیں اوپر سے کدوکش مولی رکھے اور سرو کریں اسے بریڈ کے سلائس کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے میں نے سارے سرونگ اسٹائل پک میں دے دیئے ہیں تو انجوئے کریں سردیوں کے موسم کی سوغات

Edit recipe
See report
Share

Cooksnaps

Did you make this recipe? Share a picture of your creation!

Grey hand-drawn cartoon of a camera and a frying pan with stars rising from the pan
Cook Today
Umme Yousuf
Umme Yousuf @cook_17317504
on
Sukkur

Similar Recipes