Cooking Instructions
- 1
میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-
- 2
دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے
- 3
پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-
- 4
چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-
- 5
کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
- 6
کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-
- 7
کچوریوں کو ٹشو پیپر یا خاکی کاغذ پر نکال لیں
Similar Recipes
-
سموسے کی چاٹ سموسے کی چاٹ
#menrtorship#crl#mix plate vs pani puri#mix plate#samosa chaat Sumera Rahman -
Sabut masoor ki daal ka pulao Sabut masoor ki daal ka pulao
#luxurymeal (250 main to serving) Samreen Fayaz -
-
-
Haddi guddi (bones curry) Haddi guddi (bones curry)
عام طور پر یہ کھانے تو ہم سب کے ہی پسندیدہ ہوتے ہیں لیکن سردیوں میں ان کھا نو کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ان کا ذائقہ بالکل پائے کہ جیسا ہوتا ہے یہاں پر میں اپنی ریسیپی شیئر کر رہی ہوں امید ہے کہ سب کو پسند آئے گی Somi Ali -
-
Pakora grave salan Pakora grave salan
Wearetogether (8 week )یہ ریسیپی بہت زبردست یمی ہے آپ لوگ ضرور ٹرائی کرنا Samreen Fayaz -
-
-
-
More Recipes
Comments