چپاتی/روٹی/پھلکا

Afsheen Aroos
Afsheen Aroos @cook_16730524
Karachi

#joy
روٹی پکانا بلکل پسند نہیں تھا۔ لیکن شادی کے بعد جب سر پر پڑی تو بنانی پڑی۔ الحمدللہ اب اچھی بن جاتی ہے۔
Tips:
1۔ روٹی کے لئے چکی کا آٹا اچھا ہونا چاہیے۔
2۔ آٹا گوندھنے کے بعد 5 منٹ کے لئے رکھیں پھر تیل ڈال کے دوبارا گوندھیں دو منٹ کے لئے اور پھر برتن میں رکھ کر اوپر ہلکا پانی لگا کر دھک کر فریج میں رکھ دیں۔
3. سب سے اہم بات آٹے کو 5-6 گھنٹے فریج میں رکھیں اور پھر پکائیں۔ تازہ آٹے کی روٹی زیادہ اچھی نہیں پکتی۔
4۔ آٹا نہ تو زیادہ پتلا ہو اور نہ ہی زیادہ سخت۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

8-10 persons
  1. 250گرام اٹا
  2. 2چائے کے چمچ نمک
  3. 2کھانے کے چمچ تیل
  4. پانی حسبِ ضرورت

Cooking Instructions

  1. 1

    ایک برتن میں آٹا ڈالیں اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

  2. 2

    پھر پانی ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔ 5 منٹ کے لئے آٹے کو چھوڑ دیں۔ پھر تیل ڈال دوبارہ گوندھیں۔

  3. 3

    کسی بھی برتن میں رکھیں اور اوپر ہلکا پانی لگا کر فریج میں رکھ دیں 5-6 گھنٹے کے لئے۔

  4. 4

    روٹی پکانے کے لیے پہلے آٹے کا پیڑا بنائیں۔ پیڑا درمیانے سائز کا ہو۔

  5. 5

    پیڑے کو پہلے ہاتھ سے گھما گھما کر گول کریں۔ پھر اسے بیل لیں۔

  6. 6

    توا گرم ہونا چاہیے۔ پھر بیلی ہوئی روٹی کو ہاتھ سے اور پتلا کریں اور توے پر ڈال دیں۔ ہلکا سا پکنے لگے تو پلٹ دیں۔ پھر اس کو اتنا پکائیں کہ ہلکے براؤن رنگ کے نکتے سے بننے لگیں۔

  7. 7

    پھر دوبارہ پلٹ کر توا آدھا چولہے سے ہٹا کر آنچ پر ایک ایک کر کے کارنر سینک لیں۔

  8. 8

    روٹی ہلکی ہلکی پھولنا شروع ہو جائے تو سمجھیں کہ آپ کی روٹی پک گئی۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Afsheen Aroos
Afsheen Aroos @cook_16730524
on
Karachi

Similar Recipes