Aloo Ke Chinday

asma syed
asma syed @cook_20987828

#ambassador
آلو کے چندے ہم دہلی والوں کی ایک بہت آسان اور مزے کی ڈش ہے گرمیوں میں اسے اکثر دال چاول کے ساتھ یا خالی بھی پکاتے ہیں ۔

Aloo Ke Chinday

#ambassador
آلو کے چندے ہم دہلی والوں کی ایک بہت آسان اور مزے کی ڈش ہے گرمیوں میں اسے اکثر دال چاول کے ساتھ یا خالی بھی پکاتے ہیں ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

20 min
4 servings
  1. 4آلو
  2. 2پیاز
  3. 3ٹماٹر
  4. 4ہری مرچ
  5. 7ثابت لال مرچ
  6. 1/2ٹی اسپون ہلدی
  7. 1ٹی اسپون نمک
  8. 1ٹی اسپون دھنیہ پسا
  9. 1ٹی اسپون زیرہ
  10. 1/2ٹی اسپون رائی
  11. 6کلیاں لہسن
  12. 1انچ ادرک چوپ
  13. 1/4کپ آئل
  14. 2ٹیبل اسپون کٹا ہرادھنیہ
  15. 2ٹیبل اسپون لیمن جوس

Cooking Instructions

20 min
  1. 1

    آلو کو چھیل کر گول سلائس کاٹ کر چار حصے کر لیں باریک

  2. 2

    آئل میں ثابت لال مرچ ڈالکر فرائی کریں پھر اسے نکال کر ہاون دستے میں کوٹ لیں

  3. 3

    اب آئل میں رائی ڈالکر پکائیں پھر زیرہ ڈال دیں اور پیاز چوپ کرکے اسے سوتے کرلیں ۔

  4. 4

    اب ادرک لہسن چوپ ڈالکر سارے مصالحے اور تلی کٹی لال ثابت مرچ چوپ ٹماٹر ڈالکر ڈھک دیں

  5. 5

    جب ٹماٹر گل جائیں تو آلو ڈالکر تھوڑا سا پانی ڈالکر ڈھک کر 10 سے 15 منٹ پکائیں پھر ہری مرچ ہرا دھنیہ لیمن جوس ڈال کر 2 منٹ دم دے دیں ۔تیار ہیں آلو کے چندے چپاتی اچار یا دال چاول کے ساتھ انجوائے کریں ۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes