بیسن سوجی کے کباب ۔۔

asma syed
asma syed @cook_20987828

#kabab
گوشت کھاکھا کر کبھی کبھی بندہ اکتا جاتا ہے اور کچھ ویجیٹرین یا مختلف کھانے کا دل چاہتا ہے جو مزے دار بھی ہو اور صحت بخش بھی آج یہ کباب آزمائیں بہت مزے کے اور یونیک ٹیسٹ کے ہوتے ہیں ۔

بیسن سوجی کے کباب ۔۔

#kabab
گوشت کھاکھا کر کبھی کبھی بندہ اکتا جاتا ہے اور کچھ ویجیٹرین یا مختلف کھانے کا دل چاہتا ہے جو مزے دار بھی ہو اور صحت بخش بھی آج یہ کباب آزمائیں بہت مزے کے اور یونیک ٹیسٹ کے ہوتے ہیں ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

30 min
4 servings
  1. 1/2کپ بیسن
  2. 1/2کپ سوجی
  3. 1پیاز
  4. 1ٹی اسپون لہسن ادرک
  5. 1/2ٹی اسپون زیرہ
  6. 1ٹی اسپون نمک
  7. 1/4ٹی اسپون ہلدی
  8. 1ٹیبل اسپون کٹی لال مرچ/ پسی لال مرچ جو چاہیں
  9. 1ٹی اسپون بھنا کٹا زیرہ
  10. 1ٹی اسپون بھنا کٹا دھنیہ
  11. 1ٹی اسپون لیمن جوس
  12. 4ٹیبل اسپون ہرا دھنیہ
  13. 3ہری مرچیں
  14. 1ہری پیاز / اسپرنگ اونین
  15. 1کپ آئل

Cooking Instructions

30 min
  1. 1

    پیاز اور گاجر کو بہت فائن چوپ کر لیں ہرا دھنیہ ہری مرچ اسپرنگ اونین سب کو باریک چوپ کر لیں ۔

  2. 2

    ایک پیالے میں بیسن چھان کر ڈالیں ساتھ سوجی بھی ڈال دیں اور ہلدی نمک ملا کر 1 1/2 کپ پانی تھوڑا تھوڑا ڈالکر اچھی طرح ملا کر پتلا بیٹر بنا لیں

  3. 3

    اب پین میں 3 ٹیبل اسپون آئل ڈالکر زیرہ اور پسا ادرک لہسن ڈالکر بھونیں پھر بیسن سوجی کا آمیزہ ڈالکر درمیانی آنچ پر مسلسل چمچ یا اسپیچولا سے ہلاتی رہیں اور تمام مصالحے بھی ڈال دیں

  4. 4

    جب آمیزہ پین کو چھوڑنے لگے تو اس میں ایک ٹیبل اسپون اور تیل ڈالکر ملائیں اور ایک پیالے میں نکال لیں تھوڑا سا ٹھنڈا ہوجائے تو لیمن جوس ہری پیاز گاجر ہرادھنیہ ہری مرچ پیاز وغیرہ ڈالکر کسی گریس برتن میں انڈیل کر مسل لیں

  5. 5

    یہ کباب چپٹے بنتے ہیں ہاتھ پر تیل لگا لگا کر چپٹے کباب بنا لیں اور شیلو فرائی کرلیں کیچپ چٹنی کے ساتھ سرو کریں

Edit recipe
See report
Share

Cooksnaps

Did you make this recipe? Share a picture of your creation!

Grey hand-drawn cartoon of a camera and a frying pan with stars rising from the pan
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes