توری کے چھلکوں کے کباب ۔

asma syed
asma syed @cook_20987828

گرمیوں کی ایک عام سی سبزی توری یا ترئی جو تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اسکے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسکے بنائیں شاندار کباب جنکا ذائقہ آپکو بے حد پسند آئے گا انشااللہ ۔

توری کے چھلکوں کے کباب ۔

گرمیوں کی ایک عام سی سبزی توری یا ترئی جو تاثیر میں ٹھنڈی ہوتی ہے اسکے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے اسکے بنائیں شاندار کباب جنکا ذائقہ آپکو بے حد پسند آئے گا انشااللہ ۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

1/2 گھنٹہ
8 servings
  1. 4کپ توری کے چھلکے
  2. 1پاو چنے کی دال
  3. 8ثابت لال مرچیں
  4. 1ٹی اسپون پسا گرم مصالحہ
  5. 1پیاز
  6. 1ٹی اسپون نمک
  7. 1ٹی اسپون لہسن ادرک پسا
  8. 1/2کپ بریڈ کرمبس
  9. 1ٹی اسپون زیرہ
  10. 1ٹی اسپون دھنیہ کٹا ہوا
  11. 2ٹیبل اسپون لیمن جوس
  12. 1ٹی اسپون چاٹ مصالحہ
  13. 4ٹیبل اسپون ہرادھنیہ کٹا
  14. 3ہری مرچیں باریک کٹی
  15. 3ٹیبل اسپون بھنا بیسن
  16. 1کپ آئل فرائنگ کے لیئے

Cooking Instructions

1/2 گھنٹہ
  1. 1

    دال دھو کر ایک گھنٹہ بھگو دیں توری کے چھلکے دھو کر کاٹ لیں اور الگ رکھ دیں پھر دال کو پیاز لہسن ادرک ثابت لال مرچوں نمک زیرہ اور کٹا دھنیہ کے ساتھ دو کپ پانی ڈالکر ابال آنے کے بعد درمیانی آنچ پر پکائیں ۔

  2. 2

    جب دال گلنے کے قریب ہو تب توری کے چھلکے دال میں ڈال دیں اور ڈھک کر پکائیں جب پانی بالکل خشک ہوجائے تو دال چولھے سے اتار لیں

  3. 3

    اب دال کو ٹھنڈا کرکے چوپر میں پیس لیں اور اسمیں چاٹ مصالحہ لیمن جوس پسا گرم مصالحہ ہرا دھنیہ ہری مرچ اور 1/4 کپ بریڈ کرمب بھنا بیسن ملاکر ایک دو گھنٹہ فریج میں رکھ دیں ۔

  4. 4

    پھر انکی ٹکیاں بنا کر کرمب میں کوٹ کر لیں بہت ہلکی سی تہہ آئے گی کوئی انڈہ وغیرہ لگانے کی ضرورت نہیں ایسے ہی کوٹ کر لیں اور شیلو فرائی کرلیں فورا یا ایک گھنٹہ فریج میں رکھ کر پھر فرائی کریں ۔ کیچپ چٹنی کے ساتھ سرو کریں ۔

Edit recipe
See report
Share

Cooksnaps

Did you make this recipe? Share a picture of your creation!

Grey hand-drawn cartoon of a camera and a frying pan with stars rising from the pan
Cook Today
asma syed
asma syed @cook_20987828
on

Similar Recipes