قورمہ کچنار

Mom's Kitchen
Mom's Kitchen @mom_kitchen

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
آج جو ریسیپی آپ کے لیے لے کر آٸی ہوں وہ ہے قورمہ کچنار۔
کچھ سبزیاں کم یا پھیکی مرچ کے ساتھ اچھی نہیں لگتی ۔کراری اور چَٹ پَٹی بنیں تو ہی اچھی لگتی ہیں۔

لیکن اگر آپکو تیز مرچ پسند نہ ہو تو آپ مرچ کی مقدار اپنے حِساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

قورمہ کچنار

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
آج جو ریسیپی آپ کے لیے لے کر آٸی ہوں وہ ہے قورمہ کچنار۔
کچھ سبزیاں کم یا پھیکی مرچ کے ساتھ اچھی نہیں لگتی ۔کراری اور چَٹ پَٹی بنیں تو ہی اچھی لگتی ہیں۔

لیکن اگر آپکو تیز مرچ پسند نہ ہو تو آپ مرچ کی مقدار اپنے حِساب سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

1گھنٹہ
10 servings
  1. 1کلو،کچنار
  2. 1-1/2کلو،چکن
  3. 750گرام،ٹماٹر(3پاٶ)
  4. 500گرام،پیاز
  5. 250گرام،دہی
  6. 10سے 12 سبز مرچ
  7. 1چاۓکا چمچ،لہسن پاٶڈر
  8. 1چاۓ کا چمچ،ادرک پاٶڈر
  9. 3پوتھی،لہسن
  10. نمک،حسبِ ذاٸقہ
  11. 1-1/2کھانے کا چمچ،لال مرچ
  12. 2کھانے کے چمچ،دڑا مرچ
  13. 1چاۓکا چمچ،گرم مصالحہ
  14. 1کھانے کا چمچ،زیرہ
  15. 1/2کپ،پانی
  16. 250گرام،آٸل
  17. چاٹ مصالحہ،(آپشنل)حسبِ مَنشا

Cooking Instructions

1گھنٹہ
  1. 1

    سب سے پہلے کچنار کو اچھے سے دھو کر 10 منٹ کے لیے اُبال لیں۔اور پھر پانی نچوڑ لیں۔(کسی چھلنی کی مدد سے)

  2. 2

    اب ٹماٹر،سبز مرچ،لہسن،نمک،لال مرچ،دڑا مرچ،ہلدی،پسا گرم مصالحہ،زیرہ اور پانی ڈال کر گراٸنڈ کر لیں۔

  3. 3

    اب کڑاہی میں آٸل گرم کریں اور پیاز کو ہلکا فراٸی کر لیں۔اور پھر دہی میں ڈال کر گراٸنڈ کر کہ پیسٹ بنا لیں۔

  4. 4

    اُسی بچے ہوۓ آٸل میں چکن شامل کریں اور ساتھ ہی لہسن اور ادرک کا پاوڈر بھی شامل کریں اور اتنا فراٸی کریں کہ 50%تک چکن گل جاۓ۔(آپ تازہ لہسن ادرک کا پیسٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔)

  5. 5

    50%تک چکن گل جاۓ تو اس میں ٹماٹر کا تیار کردہ آمیزہ شامل کریں اور تیز آنچ پر بھون لیں۔

  6. 6

    اب اس میں دہی اور پیاز کا آمیزہ شامل کریں اور درمیانی آنچ پر بھون لیں۔

  7. 7

    اچھے سے بھون لیں تو اس میں کچنار ڈال کر 5 منٹ ڈھکن دے کر پکاٸیں پھر ڈھکن ہٹا دیں اور آنچ تیز کر کہ آٸل چھوڑنے تک بھون لیں۔پک جاۓتو چاٹ مصالحہ شامل کر کہ چولہا بند کر دیں۔(چاٹ مصالحہ سے کچنار بہت چٹ پٹی بنتی ہے)

  8. 8

    گرما گرم قورمہ کچنار تیار ہے ۔روٹی ،راٸتہ اور سلاد کے ساتھ نوش فرماٸیں۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Mom's Kitchen
Mom's Kitchen @mom_kitchen
on

Comments

Similar Recipes