آلو گوبھی

Fakhra Rubab
Fakhra Rubab @cook_18007993

#matchmaker
#mentorship
آلو گوبھی ہمارے گھر میں پسند کی جاتی ہے لیکن صرف سردیوں میں،گرمیوں وہ ذائقہ نہیں آتا،اگر صرف آلو گوبھی سے بور ہو جائیں تو اس میں دوسری موسمی سبزیاں ڈال کے مزےدار بنا لیتے ہیں۔میری امی کہتی ہیں کہ گوبھی میں ادرک زیادہ ڈالیں اس سے اس کا بادی پن اور ایک خاص سمیل ختم ہو جاتی ہے۔

Edit recipe
See report
Share
Share

Ingredients

1 hour
4 Person
  1. گوبھی 1 کلو
  2. آلو 1/2 کلو
  3. پیاز 2 عدد درمیانی
  4. ادرک/لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
  5. ٹماٹر 2 بڑے سائز کے
  6. نمک حسب ذائقہ
  7. لال مرچ 1 چائے کا چمچ
  8. ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
  9. زیرہ 1 چائے کاچمچ
  10. دھنیا پاوڈر 1 چائے کا چمچ
  11. ہرا مصالحہ 4 کھانے کے چمچ
  12. ادرک باریک کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
  13. تیل 4 کھانے کے چمچ

Cooking Instructions

1 hour
  1. 1

    آلو،گوبھی چھیل کے ان کے ٹکڑے کر لیں اور ان کو پانی میں بھگو دیں۔

  2. 2

    اب پیاز کاٹ کر گرم آئل میں فرائے کریں،جب گولڈن ہو جائیں تو ادرک/لہسن پیسٹ اور تمام مصالحہ جات ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر بھون لیں۔

  3. 3
  4. 4

    اس کے بعد آلو ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔پھر گوبھی کٹی ہوئی ڈال کے 2 منٹ بھونیں۔

  5. 5

    پھر ٹماٹر ڈالیں اور بھون کر ہلکی آنچ پہ دم پہ رکھ کے گلنے دیں۔

  6. 6

    جب آلو گل جائیں تو چولھے سے اتر لیں اور ڈش میزن نکالیں۔اوپر سے ہر مصالحہ چھڑکیں ادرک لمبی کاٹ کر ڈالیں اور گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

Edit recipe
See report
Share
Cook Today
Fakhra Rubab
Fakhra Rubab @cook_18007993
on

Comments

Similar Recipes